آسمان پے تھوکو گے تو اپنے ہی منہ پے گرے گا،ادکارہ صوبیہ خان اتنے نخرے کرو گئی تو ایسا تو پھر ہو گا ہی ناں


لندن(نمائندہ خصوصی

 

 

)تھوڑی سی جو پی لی ہے۔۔۔۔چوری تو نہیں کی ہے۔ اسٹیج ادکارہ صوبیہ خان کی مت ہی مار گئی ڈرامے میں پروفامنس بری یا کوئی روگ، ادکارہ یو-کے کے ٹھنڈے موسم میں الٹی جیکٹ پہنے کھانا کھانے جا پہنچی ۔خود کو تھیٹر کی رانی کہلوانے والی صوبیہ خان
الٹی جیکٹ ، بکھرے بال پھر بھی کمال فینز کے ساتھ سیلفیاں اور فوٹو بنواتی رہی ۔
جب ایک فین نے ان کی الٹی جیکٹ کو نوٹ کیا کہ محترمہ نے تو جیکٹ ہی الٹی پہن رکھی ہے اور وہ کھانا کھانے کے لیے پبلک مقام پر موجود ہیں تو اس نے ادکارہ کو نوٹس کروایا کہ آپ نے جیکٹ الٹی پہن رکھی ہے اور جیکٹ کے پیچھے اس کا ٹیگ صاف صاف نظر آرہا ہے جس سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ آپ نے جیکٹ الٹی پہن رکھی ہے ۔
یہ سننا تھا کہ ادکارہ کا پریشانی سے رنگ اڑ گیا اور وہ واش روم واش روم پکارتی جیکٹ سیدھی کرنے کے لیے دوڑ پڑی لیکن تب تک ان کے فیشن کا راز کھل چکا تھا اور قہقہے فضا میں بلند ہوچکے تھے اور بہت سارے کیمروں میں ادکارہ کا یہ کارنامہ محفوظ ہو چکا تھا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے اسٹیج ڈراموں کی رانی کو اتنی جلدی کیوں تھی کہ وہ جیکٹ کو سیدھا پہننا ہی بول گی،کیا وہ نشے میں تھی یا کوئی اور روگ تھا۔
برحال گانا اچھا ہے تھوڑی سی جو پی لی ہے چوری تو نہیں کی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق دو روز قبل بھی لندن میں صوبیہ خان ایک سینئر آرٹسٹ کے ساتھ بدتمیزی کر چکی ہیں اور جب انتظامیہ کی جانب سے ان کی کلاس لگی تو بعد میں معافیاں مانگتی رہی۔
لیکن رانی جی کو سوچنا چاہیے کہ آپ بیرون ملک جب پروفامنس کے لیے ہوں تو وہاں آپ کی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی نوٹ ہوتی ہیں اور آپ کے نام کے ساتھ ملک کا نام بھی بدنام ہوتا ہے۔

Advertisements