ٹو بی اینٹی ڈیابٹک الاتحاد کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گلوبل ڈسٹری بیوشن نے جیت لیا


Winner

دبئی (پریس ریلیز) دبئی کے زعبیل پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ٹو بی اینٹی ڈیابٹک الاتحاد کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گلوبل ڈسٹری بیوشن نے ایس ایس جے کو ہرا کر ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی پاکستان کے سابق سنیئر سپریم کورٹ جج اور سیاسی شخصیت جسٹس (ر) وجیہ الدین تھے اس موقع پر عبدالوحید پال‘ مخدوم رئیس قریشی ‘ سجاد نیازی‘راجہ اکرام‘ راجہ خیال الحق‘ ملک یاسر امتیاز اعوان ‘ روٹری کلب لاہور کے صدر ڈاکٹر منصور‘ شیراز جاوید‘فیصل خان‘مشتاق نذیر‘ اشتیاق احمد‘ایم ایس خان‘ممتاز یوسف زئی‘ شیر اکبر آفریدی‘با بر بھٹی‘پلے ووڈ سپورٹس کے جنرل سیکرٹری ذوالفقارشاہ اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے صدر چوہدری امجد اقبال امجد نے حاضرین کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں گلوبل ڈسٹری بیوشن‘ منگلور سٹرایکر‘مطر کرکٹ کلب‘ ایس ایس اے جے الیکٹرانکس‘رورنگ ٹائیگرز‘سٹار الیون‘ ایشین سٹالینز اور گلیڈی ایٹرزشامل تھیں۔ یہ ٹورنامنٹ 15دن تک جاری رہا جس میں ایس ایس جے اور گلوبل ڈسٹری بیوشن نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا‘ 20اوورز پر مشتمل فائنل میچ میں گلوبل ڈسٹری بیوشن نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ۔گلوبل کے کھلاڑی مرتضی نے 57رنز بنائے ‘ وحید نے 53رنزجبکہ زوار نے 40رنز سکورکیے۔ جس کے بعد ایس ایس جے نے کھیل کا آغاز کیا ایس ایس جے کی جانب سے شکور نے 42رنز بنائے جبکہ کاکا نے 13بالز پر 18رنز بنائے ایس ایس جے توقع کے برخلاف سکور نہ کر سکی اور اپنے مطلوبہ حدف کے حصول میں ناکام رہی اس طرح یہ فائنل میچ گلوبل ڈسٹری بیوشن نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے پر عبدالشکور ‘ وحید ‘ زوار کو ٹرافی دی گئیں جبکہ مرتضی کو مین آف دی میچ کا کپ دیا گیا اس موقع پر راجہ اکرام ‘ شیراز جاوید ‘ عبدالوحید پال نے ان کھلاڑیوں کو کپ دیے تقریب کے اختتام پر اس ٹورنامنٹ کوسپانسر کرنے والی دبئی کی معروف انرجی ڈرنک کمپنی 2Bکے آسٹرین سربراہ نے سی ای او شیراز جاوید اور مخدوم رئیس قریشی کی موجودگی میں رنر اپ ٹیم کے کپتان احسان کو رنر اپ ٹرافی دی ۔جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس (ر)وجیہ الدین نے چوہدری امجد اقبال کے ہمراہ گلوبل ڈسٹری بیوشن کے کپتان پرویز کو وونر ٹرافی دی ۔

Runner up

Advertisements