عوامی جمہوری اتحاد پاکستان یکم نومبر کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گی


12112105_727285724081857_6144860667449234547_n

عوامی جمہوری اتحاد پاکستان یکم نومبر کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گی۔اس حوالے سے یکم نومبر کو ترکئی ہاوس صوابی میں پریس کانفرنس کے ذریعے شہرام خان ترکئی خود اعلان کریں گے۔یہ فیصلہ انہوں نے پارٹی کے تمام اہم عہدیداروں سے مشاورت کرنے کے بعد کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوری اتحاد متحدہ عرب امارات کے صدر محمد شاہد نے ہمارے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے مشن اور جدوجہد ایک جیسے ہیں۔جبکہ عمران خان اور شہرام خان ترکئی کے خیالات بھی ایک جیسے ہیں۔دونوں محب وطن اور ترقی پسند لیڈر ہے۔اسی لئے شہرام خان ترکئی نے ملک کی مفاد اور عوام کی خوشحالی کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ کرنے سے پہلے شہرام خان ترکئی نے پارٹی کے تمام اضلاع کے صدور اور اہم عہدیداروں جبکہ بیرونی ممالک پارٹی سنھبالنے والے اہم شخصیات سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔اور باقاعدہ اعلان یکم نومبر کو ترکئی ہاوس صوابی میں کیا جائے گا۔جس میں عوامی جمہوری اتحاد کے اہم عہدیدران اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گے۔محمدشاہد نے کہا کہ اس حوالے سے عرب امارات کے تمام عہدیداروں کو اعتماد میں لیکر مشاورت سے شہرام خان ترکئی کو تمام تر اختیارات سونپ دئے ہیں۔اور وہ پاکستان تحریک انصاف میں جس طرح اور جس طریقے سے ضم ہونا چاہتے ہیں۔ہمیں ان پر اعتماد ہوگا۔اور ہم ان کے ساتھ چلیں گے۔جس طرح ہم نے عوامی جمہوری اتحاد میں رہتے ہوئے شہرام خان ترکئی کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف میں بھی عمران خان پرویز خٹک اور شہرام خان ترکئی کا ساتھ دیں گے۔

Advertisements