پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد


jashan azadi 2 teams

دبئی (رپورٹ : ذوالفقارشاہ )پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد البتایا کرکٹ گراؤنڈ میں کیا گیاجشن آزادی دوستانہ میچ میں پلے ووڈ اکیڈمی کی ٹیم نے شارجہ سوشل سنٹر کی ٹیم کو ہرا کر یہ میچ واضح برتری سے جیت لیادبئی اور شارجہ میں ان دنوں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے۔اس سلسلے میں پاکستان سوشل سنٹر کی سپورٹس کمیٹی نے ایک دوستانہ آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کرایاجس میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور پلے ووڈ کرکٹ اکیڈمی نے حصہ لیا۔میچ کے آرگنائزر خلیل بونیری اور چوہدری امجد اقبال نے ٹاس کرایا اس موقع پرمیچ امپائر سجاد خان عباسی بھی موجود تھے۔پلے ووڈ کرکٹ اکیڈمی کے کپتان ناظم اقبال نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 144رنز بنائے۔مقابلے میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی ٹیم نے کپتان حیدر اور سرپرست خلیل بونیری کی قیادت میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ پیش کیا مگر مطلوبہ حدف تک نہ پہنچ سکی 19اوورز کے دوارن 114رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی اس میچ کے دورا ن ناظم اقبال‘وصی شاہ‘ماجد‘کاشف‘شاہ جہان‘علوی‘جگ دیو‘حیدراورحسنین نے اچھے کھیل کا مظاہر کیا ۔ماجد کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اس تقریب کے دوران پلے ووڈ اکیڈمی کے 4پلیئرز کو بہترین کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔میچ آرگنائزر چوہدری امجد اقبال نے اس موقع پر خلیل بونیری اور صدر سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جشن آزادی پاکستان کی تقریبات میں کرکٹ کھیل کو بھی شامل کیا۔

amjad and khalil playwood medals (1) playwood medals (2) playwood medals (3) playwood medals (4) playwood team social centr team

Advertisements