دبئی میں ٹو بی اینٹی سموکنگ الاتحاد کرکٹ کپ کا فائنل میچ 6اگست کو ہوگا


man of the match qasim butt

دبئی(رپورٹ : ذوالفقارشاہ)دبئی میں ٹو بی اینٹی سموکنگ الاتحادکرکٹ کپ کافائنل میچ 6اگست کو دبئی کے خوبصورت مقام زعبیل پارک کے کرکٹ گراؤنڈ میں شام 7بجے ہورہا ہے ۔اس حوالے سے ٹورنامنٹ کے چیئرمین چوہدری امجد اقبال ‘ پریزیڈنٹ فیصل خان نے بتایا کہ فائنل میچ میں باواری ایونٹس کی ٹیم پہلے سے فائنل میں پہنچ چکی تھی جبکہ 5اگست کا سیمی فائنل پلے ووڈ کرکٹ کلب اور ایشین سٹالینز کے مابین البتیایا گراؤنڈ میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں گروپ اے میں کینیٹک سٹالینز‘سٹار الیون کرکٹ کلب‘سنگھا کرکٹ کلب اور ایشیئن سٹالینز کرکٹ کلب شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں باواری ایونٹس کرکٹ کلب‘یو اے ای بسالی ٹائیگرز ‘منگلور یونائیٹڈ اور پلے ووڈ کرکٹ کلب شامل تھیں۔فائنل میچ کے امپائر مشتاق نذیر ہیں جو کے پاکستان کے لیول ون کے کوچ ہیں ۔یہ ٹورنامنٹ 15روز تک جاری رہا اور سبھی میچ رات کو فلڈ لائٹ کی سہولت کے ساتھ تھے انہوں نے کہا کہ دبئی میں رہائشی افراد کو اس اہم فائنل میچ کو دیکھنے کی عام دعوت ہے اور وہ یقیناًاس فائنل میچ کو خوب انجوئے کریں گے ۔

Advertisements