ٹو بی اینٹی سموکنگ الا تحاد کپ کے ابتدائی میچوں میں 3ٹیموں کی جیتا۔یوسف ‘ذوالفقاراورروئیدمین آف دی میچ قرار پائے ‘ ماہ کے اختتام پر سیمی فائنل راؤنڈ شروع ہوجائے گا


1

دبئی (رپورٹ : ذوالفقارشاہ)پلے ووڈ سپورٹس کے زیر اہتمام زعبیل پارک دبئی میں شروع ہونے والے ٹو بی اینٹی سموکنگ الا تحاد کپ کے ابتدائی میچوں میں کنیٹنگ سٹالینز نے سٹار الیون کرکٹ کلب کو ‘باواری ایونٹس نے پلے ووڈ کو جبکہ ایشین سٹالینز نے سٹار الیون کرکٹ کلب کو ہرا دیا تفصیلات کے مطابق2Bاینٹی سموکنگ الاتحاد کپ جو کہ اس ماہ 23جولائی کو شروع ہوا ہے کے ابتدائی میچوں میں زبردست مقابلے ہوئے اور تماشائیوں کی ایک کثیر ان میچوں کو دیکھنے کے لیے موجود تھی اس ٹورنامنٹ میں 8بہترین کرکٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے میچ میں کنیٹک سٹالینز کے کپتان عمیر کو بہترین کھیل پر مین آ ف دی میچ ٹرافی دی گئی جبکہ دوسرے میچ میں ایشین سٹالیزنے سنگھا سی سی کو ہرایا اور مین آف دی میچ ذوالفقار ٹھہرے‘تیسرے میچ میں باواری ایونٹس نے پلے ووڈ کو شکست دی اور میچ آف دی میچ یوسف قرار پائے اس ہفتے کا آخری میچ ایشین سٹالینز کا میچ سٹار الیون کرکٹ کلب سے ہوا جس میں ایشین سٹالیز کی جیت ہوئی مین آف دی میچ کی ٹرافی روئید کو ملی ۔مین آف دی میچ ٹرافی کی تقریبات میں مخدوم رئیس قریشی ‘ندیم بٹ اور حسنہ ندیم بٹ اورمشتاق نذیرتھے۔ اس ٹورنامنٹ کی ایمپائرنگ کے فرائض مشتاق نذیر اور شارجہ کرکٹ کونسل کے ممبر آصف انجام دے رہے ہیں۔اس ٹورنامنٹ کے آرگنائز کرنے میں 2Bانرجی ڈرنک کا تعاون حاصل ہے۔ٹورنامنٹ اس ماہ کے اختتام تک سیمی فائنل راؤنڈ میں داخل ہوجائے گا۔

t2 (1) t2 (2) t2 (3) t2 (4) t2 (5) t2 (6)s

Advertisements