شارجہ میں پلے ووڈ کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح ‘پاکستانی کرکٹر عمران نذیر کی خصوصی آمد


1 copy
دبئی (رپورٹ : ذوالفقارشاہ ) پلے ووڈ سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح شارجہ سٹیدیم کے قریب کردیا گیا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی عمران نذیرتھے تقریب میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور جمیل اسحاق نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔اپنے کلمات میں کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ کھیل انسانی جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتاہے اور اکیڈمی کے قیا م سے بچوں کی تربیت بہتر انداز میں ہوسکتی ہے ‘پلے ووڈ سپورٹس نے جو اکیڈمی بنائی ہے وہ بین الاقوامی طورپر ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے اوراس اکیڈمی میں بچوں کی بہت بڑی تعدادکے داخلے سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اکیڈمی کے کوچ اپنے بچوں کی تربیت بخوبی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امارات میں کرکٹ کو بہت زیادہ فروغ حاصل ہورہا ہے اورمختلف مقامات پر اکیڈمی کے قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ایشین کرکٹ کے زیادہ شوقین ہیں اس براعظم کے ممالک کے بچے آپ کو کرکٹ کھیلتے ہر جگہ ملیں گے اور یہی نسل آگے جا کر اپنے ممالک کے لیے ایک اچھے کھلاڑی کی صورت میں خدمات پیش کرتے ہیں۔انہوں نے پلے ووڈ کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے سی ای او چوہدری امجد اقبال کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے شارجہ میں اچھی کرکٹ اکیڈمی کے قیام میں کردار ادا کیا‘اس تقریب کے آغاز سے قبل عمران نذیر نے اکیڈمی کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ‘اس تقریب میں الاتحاد کپ کے وائس پریذیڈنٹ فیصل خان اور مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔بعدازاں عمران نذیراکیڈمی کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ان کو مختلف ٹپس دیے اور بیٹ پکڑنے اور اس کو چلانے کے مختلف زاویوں پر مختصر لیکچر بھی دیا۔پلے ووڈ اکیڈمی شارجہ سٹیڈیم کی پشت پر بنائی گئی ہے جہاں 23بچے اس وقت کرکٹ کی کوچنگ ممتاز کوچ مشتاق نذیر اورسجاد عباسی سے حاصل کررہے ہیں۔

IMG_9171 copy

IMG_9171 copy 3 copy IMG_9113 copy

Advertisements