دبئی میں ٹو بی الاتحاد کرکٹ کپ طہٰ کرکٹ کلب نے جیت لیا


1

Dubai Post, The News Blog of UAE

دبئی (رپورٹ: ذوالفقارشاہ)ٹو بی الاتحاد کرکٹ کپ 2015ء کا فائنل میچ دبئی کے ’’زعبیل پارک‘‘میں گلف ڈسٹری بیوشن اور طہٰ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں طہٰ کرکٹ کلب نے گلف ڈسٹری بیوشن کو ہرا کر یہ ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل تقریبات کے مہمان خصوصی پاکستان شوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی سربراہان میاں منیر ہانس‘پرنس اقبال ‘پاکستان مسلم لیگ کے دبئی صدرعبدالوحید پال‘ جمیل اسحاق ‘ ٹو بی انرجی ڈرنک کمپنی کے سی ای او شیراز جاوید‘مخدوم رئیس قریشی‘ملک یاسر امتیاز اعوان‘ آصف علی خان‘ گولڈن سی کے سی ای او فیصل خان‘سوئس روز واچز کے سی ای او اشتیاق حمداور الفخورٹرانسپورٹ کے حسن شاہ ذوالقرنین کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔اس فائنل میچ کا ٹاس گلف ڈسٹری بیوشن کے کپتان پرویز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گلف ڈسٹری بیوشن نے16.5اوورز میں 145رنز سکور کیے اور ان کے دس کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ اس کے جواب میں طہٰ کرکٹ کلب نے یہ ٹارگٹ مطلوبہ19.2 اووز کے دوران حاصل کرلیا جبکہ ان کے 6کھلاڑی آوٹ ہوئے ۔اس کھیل کے مین آف دی میچ عرفان ساجد قرار دیے جبکہ ٹورنامنٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہترین رہی اس لیے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی عرفان ساجد کو دیا گیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیئرمین چوہدری امجد اقبال نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 15مئی سے شروع ہو ا جس میں امارات کی 16کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں یو اے ای بسالی ٹائیگرز‘اینڈی کمانڈوز‘ایم کیٹس انٹرنیشنل‘ سوئس کیپرس ‘پلے ووڈ ‘گلوبل ڈسٹری بیوشن ‘مطر انٹر نیشنل ‘گلف ڈرگز‘الفطیم لاجسٹکس‘طہٰ ‘یونائٹڈ ‘کینیٹک سٹالینز‘ ایشین سٹالینز‘دبئی اسلامک بنک‘ مینگلوراور شارجہ سٹالینزشامل تھیں ۔یہ میچ روزانہ شام کوسات بجے زعبیل پارک کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جاتے ہیں جس کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ۔اس ٹورنامنٹ کو مقامی انرجی ڈرنک کمپنی 2Bنے سپانسر کیا تھا ۔ہم میڈیا کے بھی مشکورہیں جنہو ں نے اس مثبت سرگرمی کو بھر کوریج دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس ٹورنامنٹ میں 224کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 31دن تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ انہوں نے کہا کہ الاتحاد کپ کا سلسلہ جاری رہے گا اور 23جولائی کو اینٹی سموگنگ الاتحاد کپ کا انعقاد کیا جارہاہے جس کے لیے زعبیل پارک گراؤنڈ کی بکنگ پہلے سے کی جاچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سبھی میچ ’’پلے ووڈ سپورٹس ایل ایل سی‘‘ کے تحت منعقدکیے جارہے ہیں جو امارات میں سپورٹس کے فروغ کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے شیراز جاوید کے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے موجود ہ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔تقریب کے اختتام پر آصف علی خان نے رنر اپ ٹیم گلوبل ڈسٹری بیوشن کے کپتان پرویز کو ٹرافی اور الاتحاد انتظامیہ کی جانب سے ٹرافی دی ‘بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر امپیریل کلاتھنگ کے غلام یاسین کی جانب سے چوہدری امجد اقبال کو مخدوم رئیس قریشی نے ٹرافی دی ‘عبدالوحید پال نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا تحفہ عرفان ساجد کو دیا‘ مین آف دی میچ کی ٹرافی میاں منیر ہانس نے جبکہ گفٹ واچ ملک یاسر امتیاز نے دی۔اس موقع پر منگلورکرکٹ کلب کے کپتان پراوین کو بہترین کیپٹن کا اعزاز دیا گیاالاتحاد ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ونر ٹیم کو 10ہزار درہم جبکہ رنر اپ ٹیم کو 5ہزار درہم کیش پرائز دیا۔ آخر میں طہٰ کرکٹ کلب کے کپتان آصف اختر کو ٹو بی الاتحادکپ کی ونر ٹرافی دی گئی ٹورنامنٹ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

2 3 4 5 6 IMG_8915 copy IMG_8916 copy IMG_8918 copy IMG_8926 copy IMG_8928 copy IMG_8930 copy IMG_8931 copy IMG_8937 copy IMG_8942 copy IMG_8957 copy IMG_8963 copy

Advertisements